عمران خان نیازی اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتا ہے ‘سلیم ر ضا

عمران نیازی محسن کش اور احسان فرامو ش انسان ہے پی ٹی آئی کے بنیادی ممبر ان بھی آج پچھتا رہے ہیں

بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتا ہے،شو کت خا تم ہسپتال کیلئے شر یف فیملی نے جگہ اور پیسہ دیا تھا آ ج وہ ہی لوگ نیازی کے نظر میں چور ہیں ،عمران نیازی محسن کش اور احسان فرامو ش انسان ہے پی ٹی آئی کے بنیادی ممبر ان بھی آج پچھتا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے صر ف ’’ وزیراعظم ‘‘ بننے کیلئے اپنی 22سا لہ جدو جہد کوخاک میں ملا دیا ہے آ ج عمران خان صر ف ’’ وزیراعظم ‘‘ اور اسٹیبلشمنٹ کا چا بی والا کھلو نا ہے۔اپوز یشن کی اے پی سی کے بعد نیب بھر جا گ گئی ہے اسے کئی سیا سی جماعتو ں کے لیڈر چور نظر آ نا شروع ہوگئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ نیب ملازمین بھی قانون کے دائرے میں راہ کر ’’ وزیراعظم‘‘ کی ہاں میں ہاں ملا ئیںنیب یکطر فہ احتسا ب کا پہیہ گھما نے کی بجائے علیمہ خان ، جہانگیر تر ین، علیم خان ، پرو یز خٹک اوردیگر حکومتی چھتر ی تلے جمع کرپشن کے’’ کنگ‘‘ پہلوانو ں کے گرد بھی احتسا بی شکنجہ کسے اور انہیں بھی نیب آ فس بلانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں