پیاف فائونڈرز الائنس کی اعلیٰ تعلیم یافتہ ل ٹیم مسائل حل کروانے کی اہلیت رکھتی ہے، میاں محمد اشرف

بدھ 23 ستمبر 2020 15:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پیاف فاونڈرز الائنس لاہور چیمبر الیکشن 2020 کے سلسلے کی الائنس کی اختتامی تقریب آج (جمعرات) رات منعقد ہو رہی ہے اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میںووٹرز اور سپورٹرز پر مشتمل تاجر برادری اورصنعتکار ہر سال کی طرح بھرپور شرکت کر کے الائنس کے ساتھ اپنے عزم کی پاسداری کریں گے اور اپنے اورپیاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

پیاف فاونڈرز الائنس کی جانب سے الائنس کے تمام ممبران ووٹرز اور سپورٹرز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پرپیاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر راہنمائوں چیئرمین پیاف فائونڈرز الائنس میاں محمد اشرف ،چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی میاں انجم نثارنے کہا کہ ہم نے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں پر مشتمل ٹیم تیارکی ہے جو مسائل کو سمجھتی ہے اوریہ اعلیٰ تعلیم یافتہ یہ لوگ مسائل حل کروانے کی بھرپوراہلیت رکھتے ہیں، پیاف فاونڈرز الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے اور ان کے مطالبات حل کروانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اوررہنماوئں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فائونڈر ز کا ساتھ دیا ہے۔ اور انشاء اللہ اس بار بھی الائنس ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرے گا۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں میں پیاف فاونڈرز الائنس کی حمایت پہلے سے کافی زیادہ ہوچکی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر اور چیئرمین فائونڈرز افتخار علی ملک نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس نے بزنس کمیونٹی کو اپنے اتحاد اور اتفاق کی طاقت کا شعور دیا ہے اور کبھی بھی تاجروں اور صنعتکاروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا - تاجروں کو جب بھی مشکل پیش آئی الائنس کی قیادت سینہ سپر ہو کر سامنے موجود رہی آئندہ بھی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں