پنجاب بھرمیں 819 ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق 890 زخمی

بدھ 23 ستمبر 2020 15:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں819ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 509افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔381معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 348ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور22مسافر410اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ194ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت198متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ55حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں