بلاشبہ الحمرا کی خدمات قابل ستائش ہیں،نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا

الحمرا واحد ادارہ ہے جہاں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں بھرپور سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، الحمرا ثمن رائے

بدھ 23 ستمبر 2020 15:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے اپنے دورہ الحمرا کے دوران ای ڈی الحمرا ثمن رائے سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور پر بھرپور تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کو الحمرا کے مختلف شعبے دیکھائے،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پینٹنگ کی کلاسز میں گئی،الحمرا کی سیڑھیوں پر میوزک سیکھتے نوجوانوں کی پرفارمنس کر سراہا،الحمرا سٹوڈیو میں ’’الحمرا پنجاب فوک رنگ‘‘ کے تحت جاری فوک موسیقی کا پروگرام سنا،الحمرا آرٹ گیلری میں خطاطی کی نمائش دیکھی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے انھیں خطاطی کی نمائش،مقابلہ خطاطی اور ورکشاپ سے متعلق بتایا،پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے دوکشاپ کے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں الحمرا کی جانب سے سوونیئر پیش کیا گیا۔:وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے الحمرا مدعو کرنے اور یہاں جاری فنون لطیفہ کی سرگرمیاں دیکھانے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاشبہ الحمرا کی خدمات قابل ستائش ہیں،نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ الحمرا واحد ادارہ ہے جہاں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں بھرپور سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں