ایل ڈی اے کی کارروائی‘دو غیر قانونی عمارتیں مسمار‘بلااجازت کمرشلائزیشن پر 20عمارتیں سربمہر

بدھ 23 ستمبر 2020 17:37

․ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے دو عمارتیں مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر 4 کالج بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے گراؤنڈ فلور پر غیر قانونی تعمیر مکمل طور پر مسمار کر دی گئی ۔

اس کے علاوہ پلاٹ نمبر 16 مسلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے گراؤنڈ فلور پر غیر قانونی ردو بدل کر کے تعمیر کی گئی دکان مسمار کر دی گئی۔دریں اثناء ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن میں رہائشی عمارتوں کے غیر قانونی کمرشل استعمال کی بنا پر 20 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔ ان عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں