چیئرمین ریلویز حبیب الرحمن سے چینی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے منیجر ڈائریکٹر وانگ چاؤزو کی سربراہی میں چینی وفد کی ملاقات

بدھ 23 ستمبر 2020 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سیکرٹری/چیئرمین ریلویز حبیب الرحمن گیلانی سے وزارت ریلوے میں چینی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے منیجر ڈائریکٹر وانگ چاؤزو کی سربراہی میں چینی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رسالپور فیکٹری اور کیرج فیکٹری اسلام آباد میں لو کوموٹیوز اور کوچز /ویگنز بنانے کے لئے چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن اور چائنہ لوکوموٹیو بنانے والی کمپنی سے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسلام آباد سرکلر ریلوے اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سکھر،جیکب آباد ، کوئٹہ، گوادر پراجیکٹ بھی زیر بحث آئے اور مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ ایم اویو بھی سائن کیا گیا ۔ آنے والے وقت میں پاکستان ریلوے چینی ماہرین اور ریل ایکسپرٹس کی مدد سے اپنی فیکٹریوں میں کوچز /ویگنز تیار کر سکے گااور لوکوموٹیوز بھی بنا سکے گا۔اس موقع پرچیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو تکنیکی اعتبار سے بہتربنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں