اپوزیشن کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، شنیلا روتھ

بدھ 23 ستمبر 2020 19:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) تحریک انصاف مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شنیلا روتھ نے کہاکہ اپوزیشن کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، اے پی سی میں قومی ادارے کے خلاف منظم مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ نوازشریف لندن میںبیماری کا بہانہ بناکر قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف زہر اگلنا بند کریں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا قوم کو حساب دیں، گذشتہ روز مینارٹی ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر جان محبوب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ آل شریف اور زرداری اپنے خاندانوں کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لئے قو م کو گمراہ نہیں کرسکتے ، کرپٹ اپوزیشن نے اے پی سی کی آڑ میں حکومت گرانے کی چال چل کر دیکھ لی لیکن اسے ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں