نوازشریف اور آصف زرداری ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں،راشد منیر

بدھ 23 ستمبر 2020 19:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے ، نوازشریف اور آصف زرداری ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، انڈیا کے مخبروں کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ، نوازشریف اور آصف زرداری کے خاندانوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ، بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ قوم کے سامنے جھوٹ بولنے باز نہیں آتے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، کرپٹ ٹولے کا مستقبل ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تاریک ہو چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں