پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران 819روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں819روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 509افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔381معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد ?68فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 348ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور22مسافر410اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ194ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت198متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ55حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل894متاثرین میں741مرد اور153خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 489افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ239زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں725موٹر سائیکلز،105ا?ٹو رکشے،71موٹر کاریں،27وین04مسافربسیں،26ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں