لاہور، دو افراد نے غربت سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر دو افراد نے غربت سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ کے رہائشی بائیس سالہ افضل نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی پولیس کے مطابق افضل حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی تھا اور لاہور میں ایمبرائیڈدری کی فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں انتظامیہ کی جانب سے کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان تھا جس کی وجہ سے اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی دوسرے واقعے میں ہیر کے علاقے میں ہارون نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق ہادون جنرل سٹور پر نوکری کرتا تھا اس کی تنخواہ کو لے کراہل خانہ اکثر طعنے دیتا کرتے تھے جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں