اینٹی کرپشن کی پی ایچ اے کے چیئرمین یاسر گیلانی کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے چیئرمین یاسر گیلانی کے خلاف دائر درخواست پر پی ایچ اے انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، 2 اکتوبر تک تمام متعلقہ افسران کو چیئرمین کی حاصل سرکاری مراعات پر مشتمل جامع رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پی ایچ اے انتظامیہ کے نام جاری کیے جانے والے نوٹس میں چیئرمین یاسر گیلانی کو ادارہ سے ملنے والی تمام مراعات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا پروانہ جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ایم اینڈ ایم، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اور ڈائریکٹر ایڈمن کو سرکاری ٹرانسپورٹ، آفس اخراجات اور سرکاری ملازمین کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ پی ایچ اے میں افسران کے مابین طویل عرصے سے سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بیشتر افسران کے خلاف نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں میں کرپشن کی لاتعداد انکوائریاں زیر سماعت ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن کے جاری کیے جانے والے نوٹس کے باعث افسران کی کشیدگی کا دائرہ کار چیئرمین تک پہنچ گیا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں