زیادتی کیس ،کرول پولیس چوکی کے حوالے سے بڑا قدم ،اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی

علاقے کی حدود میں گشت کے لیے ایک گاڑی اور 2 موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئیں

بدھ 23 ستمبر 2020 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے بعد کرول پولیس چوکی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا، پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے چوکی پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کرول چوکی پر اہل کاروں کی تعداد بڑھا دی ہے، علاقے کی حدود میں گشت کے لیے ایک گاڑی اور 2 موٹر سائیکلیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق چوکی میں اہلکاروں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 10 کر دی گئی، ایس ایچ او گجرپورہ کا کہنا تھا کہ گاڑی اور موٹر سائیکلیںملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں