پیر سید خلیل الرحمن شاہ کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید خلیل الرحمن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ٹھیکوان شریف عارف والا نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میرآصف اکبر و دیگررہنمائوں نے ان کو خوش آمدید کہا۔

پیر سید خلیل الرحمن شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی سے ملاقات کی۔بعدازاں مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علما کونسل، نظامت دعوت و تربیت ، نظامت امور خارجہ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شعبہ جات کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔پیر سید خلیل الرحمن شاہ نے منہاج القرآن کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز پوری دنیا میں قائم ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، یہ بات باعث مسرت ہے کہ منہاج القرآن کے پر امن پیغام کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی بخوشی قبول کر رہی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریروں اور تقریروں سے نئی نسل کو انتہا پسندانہ رجحانات سے بچانے میں مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امن، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کے لیے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں