_ لاہور، چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں اضافہ

ٴ شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:47

` لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے محسن کے گھر سی4لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔شمالی چھاو ٴنی میں ڈاکوئوں نے انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔

(جاری ہے)

ہنجروال میں ڈاکووں نے ابرار کے گھر گھس کر3لاکھ10ہز ار کی نقدی لوٹ لیے .لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکووں نے خضر کے گھر سے 1لاکھ20ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکوئوں نے حسن کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ٹبی سٹی میں ڈاکووں نے کامران سے 42 ہزار نقدی اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکووں نے اطہر علی سی25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے صبور سی18ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ غازی آباد اور کاہنہ سے گاڑیاں اور ملت پارک۔یربنس پورہ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں