ز*لاہور،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے 3ملزمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:47

۵ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) نواں کوٹ انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ انوسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ عثمان اور اس کے ساتھی گلفام اور شون کو گرفتار کر کے ملزمان سے 4موبائل فونز ، نقدی اور آلات نقب زنی برآمدکر لیے پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان لاہور کے علاوہ ضلع شیخوپورہ اور سرگودھا میں بھی ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں