پی ایس ایل فرنچائرز کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے فرنچائرز کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین سے 30 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے تاحکم ثانی فرنچائرز مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم بھی دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پی ایس ایل فرنچائرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں پی ایس ایل کیلئے مالی ڈھانچے کی تشکیل کو چیلنج کیا گیاہے۔

بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا،انہوںنے نشاندہی کی کہ درخواست گزار مالکان عدالت کیبجائے کرکٹ بورڈ حکام سے بات کریں۔ درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائرزکو مالی نقصان ہو گا، پی سی بی پی ایس ایل کا ناصرف آرگنائزر ہے بلکہ برابری کی بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند ہے، پی سی بی کے یکطرفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کینسل ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارفرنچائرز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی بی کا یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح میں رکاوٹ بن سکتا ہے،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائرز کا موقف سن کر ان کے تحفظات دور کئے جائیں اور پی سی بی کو حکم دیا جائے کہ پی ایس ایل کے مالی ڈھانچے پر نظر ثانی کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں