کشمیریوں کی بھارتی قبضہ کے خلاف جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں گی، مو لانا اسلم صد یقی

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) چیئرمین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئون خصو صی مو لانا محمد اسلم صد یقی نے کہاہے کہ بھارت ظلم و ستم کیلئے اپنے استاد اسرائیل کی پیروی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کا مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے، بھارتی فوج کو مقبوضہ وادی سے نکالنے، میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور کشمیریوں کی جان چھوڑ دے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی بھارتی قبضہ کے خلاف جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں