چوہدری خاندان کی سیا سی خدما ت تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں، سمیرا ساہی

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ چوہدری خاندان کی سیا سی خدما ت تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں، چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں شاید ہی کوئی کارکن ایسا ہو جو ان سے ملا ہو اور ان سے متاثر نہ ہواہو۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین نے والد کی وفات کے بعد سیاست میں ان کا حقیقی جانشین ہو نے کا ثبوت فراہم کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری ظہور الٰہی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ چوہدری ظہور الٰہی قومی زندگی کے ہر شعبے کے افراد کے مشکل وقت میں کام آیا کرتے تھے اور لوگوں کے موجودہ اور مستقبل کے مسائل پر بہت گہری نگاہ رکھتے تھے، 25ستمبر 1981 کو لاہور ماڈل ٹائون میں دہشت گردوں نے چوہدری ظہور الٰہی کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوہدری صاحب اور ان کا ڈرائیور نسیم موقع پر شہید ہوگئے تاہم چوہدری صاحب آج بھی اپنی یادوں، اپنے طرزِ سیاست اور اپنے افکار کی صورت میں ہم میں موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں