افسران و انتظامیہ کی سپورٹ الائونس منظوری کیلئے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چیئرمین سی بی اے پی ایچ اے

جمعہ 25 ستمبر 2020 13:26

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) پی ایچ اے ملازمین کے لئے سپورٹ الائونس کی منظوری پر سی بی اے یونین پی ایچ اے کے عہدیداران نے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی سے ملاقات کی اور خصوصی شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میںچیئرمین سی بی اے پی ایچ اے چوہدری محمود الاحد ، صدر مشتاق بھٹی ، سیکرٹری جمتاز علی خان اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

اس موقع پر چوہدری محمود الاحد نے کہا کہ سی بی اے یونین سپورٹ الائونس کی منظوری پر چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے اور پی ایچ اے افسران اور انتظامیہ کی سپورٹ الائونس کی منظوری کیلئے خصوصی جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی بی اے یونین پی ایچ اے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

صدر سی بی اے مشتاق بھٹی نے کہا کہ سپورٹ الائونس کی منظوری پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،الائونس کی منظوری کیلئے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔سیکرٹری سی بی اے جمتاز علی بھٹی نے کہا کہ پی ایچ اے ملازمین کیلئے سپورٹ الائونس کی منظوری پر چھوٹے ملازمین کیلئے آسانیاں پیدا ہوگیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں