جنہوں نے گاجر یں کھا ئی آ ج انہی کے در د کی چیخیں عوام سن رہی ہے ‘شاہد صد یق

اپوز یشن مکمل طور پر بو کھلاہٹ کاشکا رہوچکی آرمی چیف سے ملا قاتیں اوردرو سر ی طر ف تنقید کر تی ہے

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:46

جنہوں نے گاجر یں کھا ئی آ ج انہی کے در د کی چیخیں عوام سن رہی ہے ‘شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ جنہوں نے گاجر یں کھا ئی آ ج انہی کے در د کی چیخیں عوام سن رہی ہے ،اپوز یشن مکمل طور پر بو کھلاہٹ کاشکا رہوچکی آرمی چیف سے ملا قاتیں اوردرو سر ی طر ف تنقید کر تی ہے،سیا ستدانو ں کادوغلا پن کھل کر ثامنے آ چکا ہے پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہموجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے قرضوں کے بوجھ اور مسائل کے انبار حل کئے جا رہے ہیں۔ انشا اللہ آنے والے برس ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے اور عام آدمی کی مشکلات کم سے کم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار اقتدار میں ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا، قومی خزانہ کس بے دردی سے لوٹا اور اپنوں کو کیسے نوازا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں