متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن 2کڑوڑ روپے مالیت کی اراضی واگزار

ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پرقابض ناجائز افراد کے لیے بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈاکٹر عامراحمد

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن پھو لنگر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے ذریعے 2کروڑ روپے مالیت کی 11کنال قیمتی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی ،ترجمان بورڈ کے مطابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد اکرم جوئیہ نے اپنے عملہ اور مقامی پولیس و بورڈ سیکورٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پھول نگر ، لیاقت ٹائون ،حیات سٹیڈیم سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹرسٹ بورڈ کی قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نہ صرف ناجائز تعمیرات کو گرا دیا گیا ،اور قابضین کی جانب سے تعمیر کی گئی حویلیاں بھی گراکر قبضہ حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بورڈ افسران کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی مقامی پولیس کو ناجائز قابضین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی درخواست دے دی گئی ہے ۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابض ناجائز قابضین اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔انہوںنے کامیاب کاروائی پر متعلقہ عملہ کی کاکردگی کو بھی سراہا ۔متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اکرم جوئیہ دیگر عملہ و مقامی پولیس کے ہمراہ ناجائز قابضین کی جانب سے کی گی غیر قانونی تعمیرات گرا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں