جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد بیورو کریسی کے اختیارات تقسیم

جواد رفیق ملک پورے صوبے کی بجائے چیف سیکرٹری وسطی اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب اختیار استعمال کرینگے جنوبی پنجاب کے چیف سیکرٹری کے اختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کو مل گئے ،پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد بیورو کریسی کے اختیارات تقسیم کر دئیے گئے ،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پورے صوبے کی بجائے چیف سیکرٹری وسطی اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب اختیار استعمال کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے چیف سیکرٹری کے اختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کو مل گئے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کے اختیارات میںکٹوتی کی گئی ہے۔پنجاب سول سیکرٹریٹ کے محکموں کے تمام سیکرٹری بھی آدھے پنجاب کے معاملات دیکھیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب براہ راست وزیراعلی پنجاب کے ماتحت ہوں گے، جنوبی پنجاب کے سیکرٹریزکا چیف سیکرٹری یا لاہورکے سیکرٹریزسے کوئی تعلق نہیں رہا،پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل انتظامیہ کو لاہور سیکرٹریٹ کوئی حکم نہیں دے سکتا ،جبکہ جنوبی پنجاب کے افسران کی ترقی کا اختیار اب بھی لاہور سیکرٹریٹ کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار اب بھی سول سیکرٹریٹ لاہور کے پاس رہے گا، جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کی اے سی آر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب لکھے گا، جنوبی پنجاب انتظامیہ کے تبادلے چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو چیف سیکرٹری کے اختیارات دے دیئے گئے جبکہ جنوبی پنجاب کے افسران کے اختیارات بارے کئی مقامات پر رولزخاموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں