نواز شریف کی برطرفی، نااہلی، تضحیک اور سزا ناقابلِ تردد حقیقت اور ایک ہی سازش کا حصہ ہیں‘ مریم نواز

نواز شریف سزا یافتہ نہیں بلکہ انتقام یافتہ ہیں،نواز شریف کے لئے اللہ ہی کافی ہے ‘ نائب صدر مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی برطرفی، نااہلی، تضحیک اور سزا ناقابلِ تردید حقیقت اور ایک ہی سازش کا حصہ ہیں، نواز شریف سزا یافتہ نہیں بلکہ انتقام یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر مولانا عبدالغفور حیدری اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے ویڈیو بیانات پر مبنی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے تو تھے ہی مگر اس تازہ ترین انکشاف سے اس بات پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی کہ نواز شریف کی برطرفی، نااہلی، تضحیک اور سزا ناقابلِ تردید حقیقت اور ایک ہی سازش کا حصہ ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ نہیں انتقام یافتہ ہیں۔ نواز شریف کے لیے اللہ کافی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں