وزیرصحت پنجاب کاسول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور بدتمیزی سے متعلق خبر کا نوٹس

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی نیوز چینل سپر سول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور بدتمیزی سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے دوران قصوروار ثابت ہونے پر متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریض کے ساتھ بدسلوکی یا علاج سے انکاربالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں