سینئر صحافی ریاض شاکر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

وفاقی وزیر فواد چودھری، اعظم نذیر تارڑ ، عبداللہ ملک، قیصر چوہان سمیت صحافیوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:36

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) سینئر صحافی ریاض شاکر انتقال کر گئے، نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعدانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر فواد چودھری، پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اعظم نذیر تارڑ ، سابق مشیر عبداللہ ملک، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر چوہان سمیت صحافیوں، عزیز اقارب، دوستوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، ریاض شاکر روزنامہ جنگ و جیو نیوز کے سینئر کورٹ رپورٹر لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر تھے،ریاض شاکر گزشتہ چند دنوں سے سانس کی تکلیف کی وجہ سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ ہفتہ کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے ،ریاض شاکر گزشتہ چار دھائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک تھی. انہوں نے اپنے والد بشیر شاکر کی تقلید میں بطور کارٹون آرٹسٹ روزنامہ نوائے وقت سے وابستہ ہوگئے اور سیاسی، سماجی موضوعات پر سینکڑوں کارٹون بنائے ،ریاض شاکر اسی کی دہائی میں رپورٹر کی حیثیت سے روزنامہ مساوات سے منسلک ہو گئے ،ریاض شاکر 1990 میں روزنامہ جنگ لاہور کی رپورٹنگ ٹیم کا حصہ بنے اور پھر جیو نیوز کیلئے کام شروع کر دیا، ریاض شاکر کو عدالتی امور کی رپورٹنگ پرمکمل مہارت حاصل تھی مرحوم مشکل سے مشکل بات کو آسان الفاظ میں لکھنے کا ہنر جانتے تھے ،ریاض شاکر سماجی سرگرمیوں کی تصویر کشی پر بھی عبور رکھتے اور کمال کی مزاح کی حس پائی تھی ،سینیئر صحافیوں نے ریاض شاکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک منجھے ہوئے رپورٹر سے محروم ہوگئی، ریاض شاکر نے اپنے پسماندگان میںایک بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں