کرپٹ مافیا حکومت کو بلیک میل نہیںکرسکتاہے ، اعجازاحمدچوہدری

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:36

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضمنی الیکشن ، لوکل گورنمنٹ انتخابات سمیت دیگر پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے اعجاز احمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ، کب تک آل شریف جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہیںگے، آل شریف اور زرداری خاندانوںکی لوٹ مار کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے تک پہنچا، صرف ترقی آل شریف اور زرداری خاندان نے کی ،انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں تک حکمرانی کے مزے لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ قوم کو صرف جھوٹی تسلیاں دیتا رہا ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار بریگیڈ اپنی قیادتوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا پر اتر آئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہراگلنے والا ٹولہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، کرپٹ مافیا حکومت کو بلیک میل نہیںکرسکتاہے ، کرپٹ مافیا کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے ، اجلاس میںعلی امتیازوڑائچ،ندیم قادر بھنڈر، شبیرسیال ، عثمان سعید بسراء ، میجرغلام سرور ، حافظ عبیداللہ نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں