خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر تین بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی

خوش قسمتی سے پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے ماں او ر تینوں بچیاں بچ گئیں،دریا سے نکا ل کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شاہدرہ کی رہائشی خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر تین بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی، خوش قسمتی سے پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے ماں او ر تینوں بچیاں بچ گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کی رہائشی 30 سالہ ممتاز بی بی گھرکے معاشی حالات کی وجہ سے تنگ تھی اور گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر اپنی تین بچیوں سمیت دریائے پر پہنچ گئی ۔

خاتون نے بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگائی لیکن خوش قسمتی سے پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے تینوں بیٹیاں اور ماں کی زندگی محفوظ رہی۔عینی شاہدین نے واقعہ کے فوری بعد ریسکیو حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون اور بچیوں کو بحفاظت دریا سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں