عمران خان نے ملک کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا اور قومی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی‘محمودالرشید

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران نے عالمی سطح پر ملک کی بھر پور نمائندگی کی - وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ خطاب کے دوران عمران خان نے ملک کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا اور قومی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی - میاں محمودالرشید نے کہاکہ ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو جرات کے ساتھ عالمی فورم پر اجاگر کیا -کورونا ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور غربت میں کمی کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نے دانشمندانہ گفتگو کی - کشمیر میں بھارتی مظالم کو اس سے بہتر انداز میں بے نقاب نہیں کیاجاسکتا تھا-وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ پوری دنیا وزیراعظم پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے اور ان کے خطاب نے ثابت کیا کہ عمران خان پوری امت مسلمہ کے دل کی آواز ہیں - اس خطاب کو ایک توانا آواز کے طور پر ہمیشہ یاد رکھاجائے گا -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں