محکمہ بلدیات نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی رولزتیار کر لیے، سوسائٹی کی منظوری 75 روز میں دی جائیگی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) محکمہ بلدیات پنجاب نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی رولزتیار کر لیے، نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی منظوری 75 روز میں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو سہولیات دینے کی ہدایت کے بعد محکمہ بلدیات کی جانب سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں رہائشی پراپرٹیز کی منظوری کے لئے وقت مقرر کرنے اور ون ونڈو آپریشنز شروع کرنے کے بعد اب نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے لیے بھی رولز تیار کرلیے گئے ہیں۔

نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی منظوری 75 دن میں دی جائے گی، درخواست وصولی کے بعد نقشہ اور لے آئوٹ پلان کی منظوری مقررہ مدت میں دی جائے گی۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان ون ونڈو سیل میں درخواست جمع کرائیں گے جبکہ محکمہ بلدیات نے رولز حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں