کوئی امیدوار بینرز،فلیکسز یا اشتہارات کا استعمال نہیں کرسکے گا‘سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری

مہم کے دوران وکلا ء کے بڑے اجتماعات،کھانوں اورتقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نذیر تارڑ نے مراسلہ جاری کیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ،کوئی امیدوار بینرز،فلیکسز یا اشتہارات کا استعمال نہیں کرسکے گا، مہم کے دوران وکلا ء کے بڑے اجتماعات،کھانوں اورتقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے مراسلہ جاری کردیا، ہائی کورٹ بارکے صدور، صوبائی بارکونسلزاورچیئرمین الیکشن بورڈ کوبھجوائے گئے مراسلے کیمطابق کوئی بھی امیدوار اپنی انتخابی مہم کے دوران بینر،اشتہارات آویزاں نہیں کرے گا۔

امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران بڑے بڑے اجتماعات اور کھانا کھلانے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، سپریم کورٹ بار الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے والے امیدواروں کو نااہل قراردے دیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں