ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ علی نواز بکھر کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا ماہانہ دورہ

پیر ستمبر 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ علی نواز بکھر نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا ماہانہ دورہ کیا ۔سول جج سیالکوٹ شفیق احمد اور سپرنٹنڈنٹ جیل عطا اللہ ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے کچن اسیران کا معائنہ کیا اور اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا۔جیل ہسپتال،خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ اور دیگر بارکس کا بھی دورہ کیا ۔صفائی ستھرائی،سیکورٹی اور کورونا وائرس کے حوالے سے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔جی ہذا پر مقید معمولی مقدمات میں ملوث 10اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments