پنجاب بھرمیں 903 ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق 1018 زخمی ہوئے

پیر 28 ستمبر 2020 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں903روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں16افرادجاں بحق جبکہ1018افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔401معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 403ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور37مسافر482اور149پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ200ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت215متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد75حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ62حادثات میں66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1034متاثرین میں817مرد اور217خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں202افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 537افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ295زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں779موٹر سائیکلز،109آٹو رکشے،96موٹر کاریں،28وین08مسافربسیں،37ٹرک اور113دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں