ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی

پیر 28 ستمبر 2020 20:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ 360 مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے ، 37 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 36 ہزار 500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئی. سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں