چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن پر تجا وزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد کی کمرشل ریلوے زمین واگزار کرا لی

پیر 28 ستمبر 2020 20:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن پر تجا وزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 1 کروڑ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد کی 23 مرلہ سے زائد کمرشل ریلوے زمین واگزار کرا لی گئی ،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری نے تجاوزات کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی کرتے ہوئے اے۔

ای۔

(جاری ہے)

این فیصل آباد امجد اللہ نے ایکشن لیتے ہوئے عارضی دکانیں اورفروٹ کی ریڑھیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔23 مرلے سے زائد کمرشل اراضی واگزار کرالی جس کی مالیت ایک کروڑ 16 لاکھ 45 ہزار بتائی گئی ہے۔آپریشن میں اسسٹنٹ انجینئر فیصل آباد امجد اللہ ،انسپکٹر آف ورکس فیصل آباد محمد اصغر ،اے ایس آئی ریلوے چک جھمرہ، اسٹیشن ماسٹر خالد اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔ اس ساری کارروائی کی نگرانی ڈپٹی ڈی ایس شاھد عباس ملک نے کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں