ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے جیلوں میں جا رہے ہیں ، موجودہ اپوزیشن بھارتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔چوہدری عثمان کبیر کمبوہ

پیر 28 ستمبر 2020 20:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری عثمان کبیر کمبوہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے جیلوں میں جا رہے ہیں ، موجودہ اپوزیشن بھارتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباری کل تک ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہنے والے آج بگل گیر ہو چکے ہیں ،وہ اب کس منہ سے ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے تھک نہیں رہے ، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہی ہیں، انہیں عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہو چکی ہے،وزیراعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم دن رات ملک و قوم کی خدمت میںمصروف ہے ، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں