نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیدیا،عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ

ن) کے قائد سے مریم نواز کا رابطہ شہباز شریف کی گرفتاری پر تبادلہ خیال،برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ

بدھ 30 ستمبر 2020 01:47

لاہور/ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں لیگی رہنمائوں نے حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں