& خاتون سکول ٹیچر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،ڈاکو نے بیگ لوٹا اور نقلی پستول پھینک کر فرار ہوگیا

بدھ 30 ستمبر 2020 02:17

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں خاتون سکول ٹیچر کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ڈاکو نے بیگ لوٹا اور نقلی پستول پھینک کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گلی سنسان ہونے کا فائدہ اٹھایا اور خاتون سے اسلحہ کے زور پر اسکا بیگ لوٹ لیا اور اپنا پستول پھینک کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو نے واردات میں استعمال نقلی پستول کا استعمال کیا اور پھینک کر فرار ہوگیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں