ذ*لاہور ، شالیمار پولیس کی فوری کارروائی، لڑکی بازیاب ، ملزمان گرفتار

بدھ 30 ستمبر 2020 02:17

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) ایس پی سول لائنز اسد الرحمن کی سربراہی میں شالیمار پولیس کی فوری کارروائی۔مغویہ بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق شالیمار انویسٹی گیشن پولیس نی2روز قبل اغواء ہونیوالی 18سالہ نورین کو بازیاب کر کے ملزمان اسدعلی اور اس کا والدمحمد منشاء کو گرفتار کر لیا گرفتارملزمان 2روز قبل نورین کو ورغلاء پھسلا کر ساتھ لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے ملزمان کوگرفتار کر کے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کیا۔ مغویہ کے ورثاء نے تھانہ شالیمار میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں