۷لاہور ،ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم

بدھ 30 ستمبر 2020 02:17

ُلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون کے علاقے میں مسلح ڈاکو افضال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ30کی نقدی۔

زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔شمالی چھائونی کے علاقے میں مسلح ڈاکو نذیر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ15ہزار روپے کی نقدی۔

(جاری ہے)

پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو مظہر اور فیملی سی2لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیوارات۔ اقبال ٹاون کے علاقے میں شاہ زمان اور فیملی سے 2لاکھ55ہزار نقدی و زیوارات۔

ہنجروال میں شاہد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار۔گھڑی اور موبائل . مغلپورہ میں احمد سے گن پوائنٹ پر45ہزار نقدی موبائل فون اور ملت پارک سے گن پوائنٹ پر اسد سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور غازی آباد اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور، سمن آباد اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں