نیب’’ کر پشن کے مر یضو ں‘‘ کا تسلی بخش علاج کررہاہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

سیا سی جماعتو ں کا ’’ کر پشن موج میلہ‘‘ اپنے اختتام کو پہنچ چکا اب وہ ’’ گر فتاری میلہ‘‘ انجوائے کریں

بدھ 30 ستمبر 2020 13:06

نیب’’ کر پشن کے مر یضو ں‘‘ کا تسلی بخش علاج کررہاہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نیب کر پشن کے مر یضو ں کا تسلی بخش علاج کررہاہے،سیا سی جماعتو ں کا ’’ کر پشن موج میلہ‘‘ اپنے اختتام کو پہنچ چکا اب وہ ’’ گر فتاری میلہ‘‘ انجوائے کریں ، نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی خواہش پر نہیں ان کی کر پشن کی بنیاد پر کی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن لیڈر شپ مکمل طورپر بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے، احتسا ب کرنے والے ادارے جب کسی کر پٹ سیا سی لیڈر پرہا تھ ڈالتے ہیں تو اسے انتقامی کارروائی کا تا ثر دے کرعوام کوحکومت کیخلا ف اکسانے کی کو شش کی جا تی ہے حا لانکہ موجودہ حکومت نے کسی سیا سی لیڈر پر ابھی تک کو ئی مقدمہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پار ٹی عوامی مقبو لیت کھو چکی ہیں عدالتو ں کے باہر ’’ دیہا ڑی دار‘‘ ہی نعرے لگاتے نظر آ تے ہیں جبکہ ا ن پار ٹیو ں کی پار لیمانی لیڈر شپ انہیں خیر آباد کہنے کیلئے تحریک انصا ف کے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں۔ ملک لو ٹنے والے کچھ بھی کر یں وہ نہ کڑے احتسا ب سے بچ سکتے ہیں اورنہ ہی انہیں این آ راو ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں