شہباز شریف ’’ عمران نیازی‘‘ کواین آر او نہ دینے پر گر فتارہو ئے ‘ سلیم ر ضا

بدھ 30 ستمبر 2020 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شہباز شریف ’’ عمران نیازی‘‘ کواین آر او نہ دینے پر گر فتارہو ئے،پی ٹی آئی خود مختلف حصو ں میں تقسیم ہو چکی اقتدار خا تمے کے بعد پی ٹی آئی تانگہ پار ٹی بن جا ئے گی، شریف فیملی کو تقسیم کرنے کی سلیکٹڈ عمران نیازی حکومت کی خواہش پوری نہیں ہو گی ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شر یف فیملی کیخلا ف پرو یز مشر ف نے بھی انتقامی کارروائیو ں کی انتہا کردی تھی اور یہی تصور کیا جا رہا تھاکہ ملک سے مسلم لیگ(ن) ختم ہو گئی ہے مگر وقت نے ثا بت کیا کہ مسلم لیگ(ن) تمام تر او چھے ہتھکنڈو ں کے باوجود ختم نہ ہو سکی بلکہ پرو یز مشر ف کی انتقامی کو ششو ں کے برعکس میاں نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی اس با ت کو ذہن نشین کر لیں کووہ پرو یز مشر ف سے زیادہ طا قت ور نہیں ہیں ان شاء اللہ عمران نیازی کا انجام بھی وہ ہی ہو گا جو پرو یز مشر ف کا ہوا۔انہوں نے کہاکہ شر یف فیملی پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے والا پرو یز مشر ف آ ج پاکستان کی فضا ئو ں کو بھی تر س رہاہے ۔اس لیے عمران نیازی طا قت کے نشہ میں انتقامی کارروائیو ں سے بازآ جائے ۔ اور اللہ کے عذا ب کودعوت نہ دے اللہ مظلومو ں کا سا تھی ہے اور اس کی لا ٹھی بے آواز ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں