پاکستان علما ء کونسل مذہبی ہم آہنگی کیلئے ملک میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘عبدالغفار فارو قی

بدھ 30 ستمبر 2020 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پاکستان علما ء کونسل کے سو شل میں کے انچار چ مو لانا عبدالغفار فارو قی نے کہا ہے کہ پاکستان علما ء کونسل مذہبی ہم آہنگی کیلئے ملک میں اہم کردار ادا کررہی ہے، مو لانا طاہر محمود اشر فی کو حکومت پاکستان کی طر ف سے مذہبی ہم آہنگی کا چیئر مین بننے کا خیر مقد م کر تے ہیں،پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گ کو مذہبی رسو ما ت کی ادائیگی کیلئے مکمل آزادی حا صل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گ قا بل احترام ہے پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت اقلیتیں زیادہ محفو ظ ہیں ،پاکستان علما ء کونسل کی محنت اور کو شش سے ملک سے فرقہ وار یت کا جن قا بو ہو چکاہے آ ج تمام مذاہب کے لو گ ایک دو سرے سے رواداری اور محبت سے پیش آ تے ہیں اور ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر ملک د شمنو ں کی ساز شوں کو نام بنا تے ہیں آ ج ملک د شمن طا قتو ں کی کو ئی ساز ش کامیاب نہیں ہو رہی اورنہ ہی ان شا ء اللہ پاکستان علما ء کونسل ملک د شمنو ں کی کو ئی ساز ش کامیاب ہو نے دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں