صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کاپنجاب میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس ، چہلم کے جلوسوں اورعرس حضرت داتا گنج بخش کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:08

لاہور۔30ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے پنجاب میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ قتل ڈکیتی راہزنی اور چوری کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔وہ بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ عوام کو تخفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ عدالتوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر قانون نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور غیر قانونی قبضہ مافیاؤں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام آر پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ جرائم میں اضافہ روکیں اورحکومتی رٹ اور عوام کا اعتماد بحال کریں. اجلاس میں چہلم کے جلوسوں اورعرس حضرت داتا گنج بخش کے حوالے سے کیے گے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمی اور رینجرز کے دستے بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے تیار رہیں گی. راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ جہلم کے جلوسوں اور عرس کی تقریبات کے دوران سیکورٹی اور کورونا کے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان، وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں