’’پنجاب روز گار سکیم‘‘ عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گی‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:48

’’پنجاب روز گار سکیم‘‘ عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گی‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ’’پنجاب روز گار سکیم‘‘ عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گی، پنجاب حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے،’’پنجاب روز گار سکیم‘‘ کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کیا جاسکے گا۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب روزگار سکیم سے عام آدمی بھی استفادہ کر سکے گا۔

(جاری ہے)

قرضوں سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی اور معاشی بہتری سے عوام خوشحال ہوں گے۔’’پنجاب روز گار سکیم‘‘ درخواست کی پراسیسنگ فیس2 ہزار ر وپے اور قرض کی منظوری 20روزمیں ہوگی جبکہ قرض واپسی کی مدت 2سی5سال تک ہوگی ۔ انہو ں نے کہاکہ سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے، موجود کاروبار کے فروغ اور کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے آسان قرضے دئیے جائیں گے۔انہو ں نے کہاکہ بلاشبہ وزیر اعلی نے قوم کو’’پنجاب روز گار سکیم‘‘کے تحت اپنے پایوں پر کھڑا کرنے کا سلسلہ شروع کر کے ایک مستحسن اقدام کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں