جماعت اسلامی لاہور نے ربیع الاول میں ''نبیؐ سے پیار سود سے انکار'' مہم کا آغاز کردیا

پیر 19 اکتوبر 2020 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور نے ربیع الاول کے آغاز سے ہی نبیؐ سے پیار سود سے انکار مہم کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر بھر کی تمام یونین کونسلز میں انسداد سود کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ماہ ربیع الاول میں سود کے خاتمے کیلئے اہلیان لاہور کیلئے دستخطی محضر نامہ مہم بھی بھر پور انداز میں چلائی جائے گی۔ شہر بھر کی تمام یونین کونسلوں میں سیرت البنیؐ کانفرنسز اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں