چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کاگداگری کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کا دورہ

پیر 19 اکتوبر 2020 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گداگری کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کا دورہ کیا ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جاری انسداد گداگری مہم کے حوالے سے ان ہاٹ سپاٹ کا جائزہ لیا گیا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیمپس پل، بیکھے والا موڑ، مون مارکیٹ، دبئی چوک، کریم بلاک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن سارہ احمدکا کہنا تھا کہ ان ہاٹ سپاٹ کے دورے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جاری انسداد گداگری مہم کے نتائج کا جائزہ لینا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت ہر پولیس کے ہمراہ گزشتہ ایک ماہ سے شہر بھر میں انسداد گداگری مہم جاری ہے۔ انسداد گداگری مہم کے دوران 250 سے زائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے نتیجے میں شہر میں گداگر بچوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم بھکاری مافیا کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں