مزارقائد کی بے حرمتی پر ن لیگی ٹولے کو شرم آنی چاہئے، اعجازاحمدچوہدری

پی ڈ ی ایم کی قیادت سرسے پائوں تک کرپشن میںڈوبی ہوئی ہے، اشتہاری نوازشریف کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے حکومت کی تمام تر توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر ہے ،حکومت پنجاب مہنگائی کے خاتمے کے لئے صوبے بھر میں سہولت بازار قائم کر رہی ہے ۷صوبے بھرمیں سستے سہولت بازار وں میںرعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہوںگی، عوام افرا تفری اور انتشار کی سیاست کرنے والے ٹولے کو عبرت کا نشان بنا دیںگے، کرپٹ اپوزیشن نے قومی مفادات کو یکسر مسترد کیا ہے ،صدرتحریک انصاف سنٹرل پنجاب

پیر 19 اکتوبر 2020 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ مزار قائد کی بے حرمتی پر ن لیگی ٹولے کو شرم آنی چاہئے، مزارقائد کا تقدس پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مزارقائد پرہلڑے بازی کرنا ن لیگ کی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کی تمام تر توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر ہے ،حکومت پنجاب مہنگائی کے خاتمے کے لئے صوبے بھر میں سہولت بازار قائم کر رہی ہے ان اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا، صوبے بھرمیں سستے سہولت بازار وں میںرعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہوںگی، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر سے حکومت سختی سے نمٹے گی،انہوں نے کہاکہ عوام نے کرپٹ اپوزیشن کی کال کو بُری طرح مسترد کردیا ہے ،عوام افرا تفری اور انتشار کی سیاست کرنے والے ٹولے کو عبرت کا نشان بنا دیںگے، کرپٹ اپوزیشن نے قومی مفادات کو یکسر مسترد کیا ہے ، قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، نوازشریف اور پی ڈی ایم کی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گوجرانوالہ اور کراچی کے ناکام جلسوں میں عوام نے شرکت نہ کرکے کرپٹ اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور ملک دشمن بیانیے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیاہے ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز شکر گڑھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر علی جاوید کی طرف سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ، ورکرز کنونشن میں اعجازاحمدچوہدری نے قرارداد پیش کی کہ سپریم کورٹ نوازشریف کی فوج کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی پر ازخود نوٹس لے جسے شرکاء نے متفقہ طور منظور کیا، انہوں نے کہاکہ پی ڈ ی ایم کی قیادت نے ملک دشمنی کی تمام حدیں پار کردی ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کو اپنے ناکام جلسوں کے بعد اپنی سیاسی اوقات کا اندارہ ہو جانا چاہئے، پی ڈ ی ایم کی قیادت سرسے پائوں تک کرپشن میںڈوبی ہوئی ہے، اشتہاری نوازشریف کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ،اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف کو شرم آنی چاہئے کہ مودی اور نیتن ہاہوکو خوش کرنے کے لئے ملکی ادارو ں کے خلاف زہراگل رہے ہیں، پاک فوج کے سپہ سالار کو دھمکیاں دینے کی بجائے نوازشریف اپنی زبان کو لگام دیں، نوازشریف کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی جوفوج پندرہ بیس سالوں سے وطن کے دفاع اور سالمیت کے لئے اپنی جان کے نذرانے پیش کررہی ہے نوازشریف نے اس بہادر فوج کو ٹارگٹ کیا ہواہے، ملکی اعلیٰ عدالت نے نوازشریف کوجھوٹا اور بددیانت قرار دیاہے، جرنیلوں کے بوٹ پالش کرنے اور ان کے گملوں سے اگے ہیں ، کشمیر میں نریندر مودی نے 90 لاکھ کشمیریوں کو پنجرے میں بند کررکھا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا اور بھارتی ظلم و جبرکو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لئے کشمیری کئی دہائیوں سے ڈٹ کر قابض بھارتی فوج کے ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں،کشمیریوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، کنونشن سے صوبائی وزیرچوہدری اخلاق احمد، سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہرعلی جاوید، ضلعی صدر نارووال چوہدری طارق انیس، تحصیل شکرگڑھ کے صدر نعمت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے ملک دشمن بیانیے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے باشعور عوام اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دشمن کا کھیل کھیلنے والے نوازشریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے اور عوام ملک دشمن بیانیے رکھنے والے ٹولے کامحاسبہ کریںگے ، شکرگڑھ پہنچنے پر اعجازاحمدچوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا اور روایتی گھوڑوں کا ڈانس دیکھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں