لاہور میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے آلات کی عدم موجودگی والی 4 ہزار سے زائد عمارتوں کا انکشاف

پیر 19 اکتوبر 2020 22:19

لاہور میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے آلات کی عدم موجودگی والی 4 ہزار سے زائد عمارتوں کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 ہزار سے زائد ایسی عمارتیں ہیں جن میں تاحال آتشزدگی سے نمٹنے کے لئے آلات نصب نہیں کئے گئے ہیں، اس امر کی نشاندہی ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی جانب سے کئے گئے حالیہ سروے رپورٹ میں کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیفٹی آلات کے بغیر بیشتر عمارتوں کا تعلق سرکاری دفاتر کی عمارتوں سے ہے جن میں شہریوں کی جائیدادوں کے ریکارڈ موجود ہیں لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں مذکورہ محکموں کے لئے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے، بتایا گیا ہے کہ سروے میں بغیر سیفٹی آلات کے موجود صرف نجی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ سرکاری عمارتوں کو سروے سے غائب کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں