ملی مجلس شرعی کا اجلاس ، جماعت اسلامی کی انسداد سود مہم کی مکمل حمایت کا اعلان

ملک سے سود کے خاتمہ کے لیے جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم

پیر 19 اکتوبر 2020 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) ملی مجلس شرعی کے منصورہ میں شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک ، سربراہ اتحاد العلماء پاکستان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس نے جماعت اسلامی کی انسداد سود مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک سے سود کے خاتمہ کے لیے جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مولانا زاہد الراشدی ، ڈاکٹر محمد امین ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی ، مولانا عبدالرئوف فاروقی ، ڈاکٹر حسن مدنی ، مولانا تقویم الحق ، مولانا یونس حسن اور قاری محمد عثمان نے شرکت کی ۔

اجاس کے شرکاء نے کہاکہ ملی مجلس شرعی تحریک انسدادسود مہم میں موثر کردار ادا کرے گی ۔ سود اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ جنگ ہے جب تک یہ جنگ ختم نہیں ہوتی اور اللہ کا عطا کردہ زکوة و عشر کا پاکیزہ معاشی نظام نافذ نہیں ہوتا ملکی معیشت ترقی کرسکتی ہے نہ ملک معاشی لحاظ سے آگے بڑھ سکتاہے ۔ مولاناعبدالمالک نے کہاکہ حکومت اللہ سے بغاوت کے راستے پر چلنے سے توبہ کرلے تو ملک ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا ۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز ؒ اور مولانا عادل خان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں