حضرت امام حسین ؓنے جان قربان کر کے دین اسلام کو بچا یا ‘ مجاہد عبد الر سو ل

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ظالم بادشاہ کے سامنے حق با ت کہنا سب سے بہتر جہاد ہے

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ حضرت امام حسین ؓنے جان قربان کر کے دین اسلام کو بچا یا،سیدنا امام حسین ؓ حق و صداقت کے نڈر علمبردار، شرفِ انسانی کے بہادر پاسبان اور بے باک مجاہدتھے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ظالم بادشاہ کے سامنے حق با ت کہنا سب سے بہتر جہاد ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے شاہدرہ میں ذکرامام حسین ؓ کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ تقر یب سے مفتی جما ل الد ین بغدادی،سید بر ہان حیدر شاہ،مو لانا حسین احمد ر ضوی،محمد آ صف عطاری، محمد اعظم قادری،مفتی محمد شفاقت ہمدمی،محمد شفیق مجتبائی،مو لانا سر فراز سیا لو ی،حا فظ مفتی محمد ر مضا ن قادری اور مو لانا شیرمحمد مجتبا ئی نے بھی خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ سید ناامام حسینؓ راہ خدا میں نذرانہ جان پیش کر کے اور ملوکیت اور آمریت کے اندھیروں میں اپنے خون کے چراغ روشن کر کے ذریت ابراہیمی کی محافظت کی علامت بن گئے۔انہو ں نے کہاکہ امام عالی مقام کی شہادت پر نہ صرف دنیا روئی، زمین و آسمان نے بھی آنسو بہائے، شہادت حسینؓ پر آسمان بھی نوحہ کناں تھا انسان تو انسان جنات نے بھی مظلوم کربلا کی نوحہ خوانی کی۔انہو ں نے کہاکہ آ ج کے یذید کے سامنے ڈ ٹ کر با ت کر نا اور اصو لو ں پر سمجھو تا نہ کرنا بھی دراصل سنت حسین ؓ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں